راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہو گئی۔ گراری پل کے قریب بڑے پتھر گرنے سے ایک لین بند کر دی گئی، جبکہ ٹریفک سنگل لین پر چلائی جا رہی ہے۔

کلویاں موڑ پر بھی چھوٹے پتھر گرنے سے ٹریفک جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کہوٹہ سٹی ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر موجود ہے، جبکہ مسافروں کو بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔














