سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ کے کپتان دھونی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ نے حال  ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں جذباتی گفتگو کے دوران وہ یاد تازہ کردی جس پر ماضی میں ان کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا تھا کہ سری سانتھ ہر گراؤنڈ سے ایک نئی گرل فرینڈ لا سکتا ہے۔

ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا یادگار رکن

سری سانتھ بھارت کی ایسی ٹیم کا حصہ رہے ہیں جو 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیٹنے میں کامیاب ہوئی۔ میدان میں ان کے کچھ شاندار لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کردیا، یوراج سنگھ کے والد نے یہ بات کیوں کہی؟

سری سانتھ نے اپنے کیریئر کے سنسنی خیز واقعات یاد کرتے ہوئے بتایا کہ دھونی ان کے لیے نہ صرف کپتان تھے بلکہ ایک رہنما اور مشیر بھی تھے۔

پوڈکاسٹ ’پدم جیت سہراوت‘ میں سری سانتھ نے بتایا:

’ان دنوں میری اس قدر زیادہ  گرل فرینڈز ہوتی تھیں کہ دھونی سوچتے تھے، میں ہر گراؤنڈ سے ایک گرل فرینڈ قابو کر لیتا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے دھونی روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتے ہیں؟ بھارتی کرکٹر کی ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات

انہوں نے مزید کہا:
’دھونی ایک کپتان، وہ ایک دوست تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ میری صلاحیت مجھے بہت بلندیوں پر لے جا سکتی تھی، لیکن میں خود اپنی صلاحیت کو پہچان نہیں پایا۔‘

دھونی نے سری سانتھ کو کیسے سنبھالا؟

ان کے سابق ساتھی روبن اُتھپا نے 2021 کے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ دھونی ہی واحد شخص تھے جو سری سانتھ کو اچھی طرح سنبھال سکتے تھے۔ انہوں نے ایک واقعہ بھی یاد کیا جب سری سانتھ نے ایک رن آؤٹ کی اپیل کرائی، تب دھونی دوڑ کر آئے، انہیں پکڑ کر کہا:

’بس چلو، بھائی! اگلی گیند کرو۔‘

اُتھپا کی تعریف

اُتھپا نے سری سانتھ کی صلاحیت کے بارے میں بھی ذکر کیا:

’ان کے آؤٹ سوئنگرز آج بھی ملک کی بہترین گیندوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ کپل دیو اور محمد شامی جیسے ہوتے ہیں۔ اگر وہ اپنی ڈسپلن برقرار رکھیں اور پیس بڑھائیں، تو وہ اب بھی ایک خطرناک باؤلر بن سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی