جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جشنِ معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکّہ جاری کر دیا ہے۔

یہ سکہ وفاقی حکومت کی جانب سے معرکہ حق میں مسلح افواج کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع کی مناسبت سے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: ایف نائن پارک میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ملتوی

سکے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے، جبکہ اس میں 79 فیصد تانبہ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے۔

سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں والا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی سمت ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ اردو میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔

چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف جھکی ہوئی دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے۔ ستارے اور ہلال کے دائیں جانب سکّے کی مالیت 75 جلی اعداد میں اور بائیں جانب اردو رسم الخط میں روپیہ درج ہے۔

پچھلے رخ پر وسط میں اردو میں معرکہ حق اور ہندسوں میں 2025 کے الفاظ کندہ ہیں، جبکہ بالائی کنارے پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد درج ہے۔ سکے کے پچھلے رخ پر دائیں اور بائیں طرف دو لڑاکا طیارے، ایک بحری جہاز اور ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم ابھار کی شکل میں نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: وزیراعظم نے یادگار معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی کردی

یہ یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز پر 15 اگست 2025 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟