الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے دوران امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار اور فائٹر جیٹس آسمان پر نمودار ہوئے۔
Trump just flew a B-2 stealth bomber over Putin’s head…
Absolutely incredible. pic.twitter.com/2bsnssRv9f
— Geiger Capital (@Geiger_Capital) August 15, 2025
22 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں صدور ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے کہ اچانک بمبار طیارہ اوپر سے گزر گیا، جس پر پوٹن نے آسمان کی طرف دیکھا۔
اس مظاہرے کو امریکی فوجی طاقت کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری تھی۔
پیوٹن کے استقبال میں امریکی فوجی گھٹنے ٹیک گئے
الاسکا ایئر بیس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں امریکی فوجی گھٹنوں کے بل بیٹھے کارپٹ سیدھا کرتے دکھائی دیے۔
Why was Trump clapping for Putin? pic.twitter.com/Wcgkjti8Zw
— Pekka Kallioniemi (@P_Kallioniemi) August 15, 2025
یوکرینی عہدیدار مصطفی نایئم نے طنزیہ تبصرہ کیا: ’Make kneeling great again.‘