بِھڑوں کے حملے سے بچنے کا آسان طریقہ، انہیں تھوڑا ’بھتہ‘ دیں!

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرمیوں کے لمبے دن پکنک کے لیے بہترین ہوتے ہیں لیکن بِھڑ (تتیا) اکثر بغیر بلائے مہمان کی طرح آ کر خوشگوار لمحات خراب کر دیتی ہیں۔ ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ان کے حملوں سے بچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب ویلز کے رہائشی کو بھڑوں سے بھڑنا مہنگا پڑگیا

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دی کانورسیشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیادہ تر لوگ بھڑ سے خوفزدہ ہوتے ہیں کیونکہ انہیں جارحانہ اور تکلیف دہ حشرات سمجھا جاتا ہے لیکن زمین پر جنگلی حیات کی کمی کے اس دور میں ہمیں ہر جاندار کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا حتیٰ کہ بھڑوں کے ساتھ بھی۔ بھڑیں اہم پولینیٹر اور دوسرے حشرات کی دشمن ہوتے ہیں۔

اگر آپ ان کی فطرت کو سمجھ لیں تو پکنک کے دوران ان کے ساتھ آرام سے کھا سکتے ہیں۔

عام طور پر جو بھڑیں آپ کی پکنک پر آتی ہیں وہ اچانک نمودار ہوتی ہیں۔ تو ایسی صورتحال میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

ساکت رہیں، آپ کی حرکت انہیں مشتعل کر سکتی ہے

 

یہ بھڑیں مادہ ہوتی ہیں اور وہ خوشبو کے ذریعے آپ کے کھانے تک پہنچتی ہیں لیکن وہ اب بصری نشانات جیسے آپ اور آپ کا ماحول دیکھ کر راستہ تلاش کر رہی ہوتی ہیں۔ اپنے منہ کو بند رکھیں اور زیادہ سانس نہ لیں تاکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کم ہو جو بھڑ کے لیے خطرے کی علامت ہوتی ہے۔ چیخنا یا ہاتھ ہلانا انہیں حملہ کرنے پر اکسا سکتا ہے۔

دھیان دیں وہ کیا کھا رہی ہیں؟

بھڑ اپنے بچے کو کھلانے کے لیے کھانا تلاش کرتی ہے۔ اگر وہ آپ کے برگر یا سینڈوچ کا ٹکڑا، جام کا چمچ یا میٹھا مشروب لے رہی ہے تو دھیان رکھیں کیونکہ یہی وہی چیز ہے جو وہ لے کر جائے گی۔

بھڑ کو چھوٹا سا حصہ دیں تاکہ پریشان نہ کرے

بھڑ جلدی واپس آتی ہے اور اگر آپ اس کے لیے اس چیز کا ایک چھوٹا حصہ الگ رکھیں جو وہ لے لیتی ہے تو پھر زیادہ پریشان نہیں کرتی۔ آپ آہستہ آہستہ اس پیشکش کو اپنے کھانے سے دور لے جا سکتے ہیں تاکہ پکنک یا جہاں بھی آپ بیٹھے ہیں پر سکون رہیں۔

مزید پڑھیے: تتلیوں کا شوقین معمر شخص جس کے کلیکشن پر جوان بھی رشک کریں

خوش قسمتی سے ایک بھڑ اپنے دوستوں کو پکنک کی طرف نہیں لاتی کیونکہ وہ دوسروں کو جمع کرنے میں زیادہ ماہر نہیں ہوتی۔

بھڑ کے کھانے کی عادات موسم کے ساتھ بدلتی ہیں۔ موسم گرما کے شروع میں وہ پروٹین جیسے گوشت کی تلاش میں ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بچے گوشت خور ہوتے ہیں۔ موسم کے آخر میں جب بچے پروان چڑھ جاتے ہیں تو وہ میٹھے پھل یا شہد کی تلاش میں ہوتی ہیں۔

یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ آپ چھوٹے چھوٹے ’پیسٹ کنٹرولرز‘ کو کھلا رہے ہیں جو مکھیوں، کیڑوں اور دیگر حشرات کی تعداد کو قابو میں رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق

بھڑ کے جسم کا پتلا حصہ (اس کی کمر) اس کو شکار کو قابو میں رکھنے کے قابل بناتا ہے اور وہ اپنی مخصوص خوراک بچوں کو فراہم کرتی ہے۔ موسم کے آخر میں جب بچوں کو خوراک کی ضرورت کم ہوتی ہے تو بھڑ پھولوں سے رس لینے لگتی ہے لیکن آپ کا میٹھا جام یا لیمونیڈ اب بھی ان کے لیے کشش کا باعث ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp