معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کا نام پہلے ہی پی این آئی ایل فہرست میں شامل تھا جس کے باعث انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں، جن میں آن لائن جوئے کی پروموشن بھی شامل ہے۔

ایجنسی نے تصدیق کی کہ ان کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل تھا اور بیرون ملک روانگی سے قبل ہی انہیں روک کر حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری نے ڈکی بھائی کے بیان پر کیا ردعمل دیا؟

خیال رہے کہ اپریل میں موٹروے پولیس نے سعد الرحمان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے تھے، جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کیے، اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلائی اور گاڑی کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچائی۔

ان مقدمات کے بعد ڈکی بھائی نے ضمانت حاصل کرلی تھی، تاہم اب ان کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی نے علیحدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp