آن لائن جوے کی تشہیر کا الزام، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپس پروموٹ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہیں گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟

ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

ڈکی بھائی کے خلاف مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے مختلف جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز جیسے Binomo، 1xBet، Bet 365 اور 39 Game کو پروموٹ کیا۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا فالوورز اور عوام کو ان ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا، جس کے نتیجے میں لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈکی بھائی نے ذاتی مالی فائدے کے لیے یہ پروموشن کی، جبکہ متاثرہ عوام معاشی مشکلات اور کمائی کے نقصان سے دوچار ہوئے۔ ایف آئی آر میں ان کی مختلف ویڈیوز کے لنکس بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں یہ پروموشنز کی گئیں۔

مقدمہ PECA 2016 (ترمیم شدہ 2025) کی دفعات 13، 14، 25، 26 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-B اور 420 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تحقیق کی ذمہ داری NCCIA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سپرد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم حکام اس معاملے کی مزید تفتیش کررہے ہیں اور مزید یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ