ماڈل ٹاؤن لاہور، وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستے بند

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعظم  شہباز شریف کی رہائش گاہ کے اطراف تمام راستوں کو کینٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے بھی تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

2 روز قبل تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے  مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا اور ماڈل ٹاؤن میں واقع وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گا پر بھی مظاہرین نے پولیس بیرئیرز کو آگ لگائی تھی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون 180 ایچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی درخواست درج کرا دی گئی ہے۔

درخواست مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا محمد ارشد کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاون میں درج کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 200  نامعلوم افراد کو اندارج مقدمہ کی درخواست میں نامزد کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،  میاں محمودالرشید، شبیر گجر، سرفراز کھوکھر، شیخ امتیاز سمیت 200 افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست درج کرائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp