وادی نیلم کے علاقے شنڈداس میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کو لے جانے والی پجارو گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈرائیور اور ایک سیاح خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
مزید پڑھیں: وادی نیلم میں جیپ کھائی میں جاگری، میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار جیپ کیل سے تاؤبٹ جانے والے سیاحوں کو لے جارہی تھی۔
جاں بحق اور زخمی افراد کو اے ڈی ایس ہلمت منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔