گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر کپتان قتل

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر اوور نہ دینے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں کرکٹ ٹیم کا کپتان جان کی بازی ہار گیا جبکہ 2 کھلاڑی شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی کھلاڑیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ کپتان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقامی افراد اور اہل علاقہ کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب ملک میں قانون  اورعدالتیں نہ ہوں تو لوگ خود عدالت لگا لیتے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ اب لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ انصاف ملنا ممکن نہیں، اس لیے جو چاہے کرو، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

محمد حذیفہ لکھتے ہیں کہ لاقانونیت پورے معاشرے کے لیے ناسور بن چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp