شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔
شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد ایمرجنسی نافذ
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں اور صارفین انتظامیہ پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ احمد وڑائچ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے بقول پورا سال کراچی کے نالے صاف کیے گئے، ایک 50 ملی میٹر بارش کے بعد یہ صورتحال ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے بقول پورا سال کراچی کے نالے صاف کیے گئے، ایک 50 ملی میٹر بارش کے بعد یہ صورتحال ہے pic.twitter.com/qEwaDFEKPD
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) August 19, 2025
ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے کہا کہ کراچی کی بارش نے پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی کا پول کھول دیا، اربوں کے ترقیاتی بجٹ کے باوجود سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
کراچی کی بارش نے پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی کا پول کھول دیا، اربوں کے ترقیاتی بجٹ کے باوجود سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ 🌧️ #KarachiRain #PPP #Corruption pic.twitter.com/kxQMYonqfv
— Dr Asma Junejo (@JunejoAsma1) August 19, 2025
ایک صارف نے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہر کراچی کا ایک بارش میں یہ حال ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح ناکام ہو گئی ہے۔
شہر کراچی ایک بارش میں یہ حال پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح ناکام ۔۔۔ pic.twitter.com/fHCoUlnODr
— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) August 19, 2025
حلیم عادل شیخ نے طنزاً لکھا کہ ’جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے اور جب زیادہ پانی آتا ہے تو ہمارا حکومت گم ہوجاتا ہے‘۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارش نے سائیں سرکار کی پول کھول دی ہے۔ میئر کراچی اور وزراء گم ہو گئے ہیں۔
جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے
زیادہ پانی آتا ہے تو ہمارا حکومت گم ہوجاتا ہے کراچی میں بارش نے سائین سرکار کی پول کھول دی میئر کراچی اور وزراء گم pic.twitter.com/X5x80X4NAd— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) August 19, 2025
فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد اس وقت کراچی پیرس اور وینس بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی نے دہائیوں کی حکمرانی، نااہلی، کرپشن اور لوٹ مار سے روشنیوں کے شہر کا یہ حشر کر ڈالا ہے۔
بارش کے بعد اس وقت کراچی پیرس اور وینس بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی نے دہائیوں کی حکمرانی، نااہلی، کرپشن اور لوٹ مار سے روشنیوں کے شہر کا یہ حشر کیر ڈالا ہے۔ pic.twitter.com/vzqe9YliQW
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) August 19, 2025
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بارش ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام لازمی سروسز محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملے کو ہمہ وقت دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔