پاکستان کی خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی تنظیم سپارکو نے اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے ربیع الاول کے چاند سے متعلق اپنی پیشگوئی جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات کے مقابلوں کے نمایاں افراد کیلیے 12 ربیع الاول پر انعامات
رپورٹ کے مطابق نیا چاند 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہوگا۔
تاہم 24 اگست کی شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی جس کے باعث موافق موسمی حالات میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیے: ماہ ربیع الاول میں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں جاری
سپارکو کی اس پیشگوئی کی بنیاد پر ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے اور اس طرح 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
یوم دفاع پاکستان
دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے فوراً بعد یعنی 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان منایا جائے گا جو وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
مزید پڑھیں: ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘
اگرچہ یوم دفاع سرکاری تعطیل نہیں ہے تاہم ممکنات میں سے ہے کہ حکومت رواں برس مئی میں بھارت کے خلاف حالیہ فتح کے تناظر میں اس دن کو عام تعطیل قرار دینے پر غور کر سکتی ہے۔