تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر چترال کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کوہ پیما سرباز خان نے چترال میں واقع تریچ میر کی چوٹی سر کرلی
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی کاوشوں سے سال 2025-26 تریچ میر سال منانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم چوٹی سرکرنے کے لیے بھی جارہی ہے۔
صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ اس طرح ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیے: سال 2025 کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کا سال قرار
ہندوکش پہاڑی سلسلہ کی بلند ترین چوٹی تریچ میر 7708 میٹر بلند ہے جسے سب سے پہلے سنہ 1950 میں ناروے کے کوہ پیماؤں نے سر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: عبدالجوشی کی قیادت میں ملکی کوہ پیماؤں نے تاریخ میں پہلی بار تریچمیر کی چوٹی سر کرلی
صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی کوہ پیماؤں کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔ تریچ میر سمٹ میں میں شامل مقامی کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے مستقبل میں یہاں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ ملے گا اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے کوہ پیما چوٹی سر کرنے کے لیے وادی چترال کا رخ کریں گے۔