معروف کوہ پیما سرباز خان نے چترال میں واقع تریچمیر کی چوٹی سر کرلی

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کوہ پیما سرباز خان نے چترال میں واقع سلسلہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچمیر سر کرلی ہے۔

ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم تریچمیر بھیجنے کا فیصلہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے کیا تھا۔ اس مہم کو ‘تریچمیر ایکسپیڈیشن 2025’ کا نام دیا گیا ہے۔

7 ہزار 708 میٹر بلند تریچمیر کی چوٹی کو پہلی بار 1950 میں ناروے کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سر کیا گیا تھا اور رواں سال اس تاریخی کامیابی کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ سال 2025 کو تریچمیر سر کیے جانے کے ‘پلاٹینم جوبلی’ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عبدالجوشی کی قیادت میں ملکی کوہ پیماؤں نے تاریخ میں پہلی بار تریچمیر کی چوٹی سر کرلی

سرباز خان کی ٹیم میں چترال کے 2 نوجوان اکمل نوید اور شمس القمر بھی شامل تھے جو 7 ہزار 200 میٹر کی بلندی تک پہنچنے والے پہلے مقامی کوہ پیما بن گئے تاہم چوٹی سر نہیں کرسکے۔

7 ہزار 708 میٹر بلند سلسلہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچمیر

روانگی سے قبل وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کوہ پیما شمس القمر نے کہا تھا کہ وہ تریچمیر سر کرنے کے لیے جانے والی اس مہم کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہیں۔ اس سے ہمارے نوجوانوں کو ترغیب ملے گی کہ وہ باہر سے آکر کوہ پیمائی کرنے والوں کو دیکھنے کے بجائے خود بھی کوشش کریں اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دیں۔

یہ بھی پڑھیے: سال 2025 کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچمیر کا سال قرار

گزشتہ دنوں ہنزہ کے معروف کوہ پیما عبدالجوشی کی قیادت میں وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے ملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے بھی تریچمیر سر کرلیا تھا اور ایسا کرنے والی پہلی ملکی ٹیم بن گئی تھی۔

چترال کی تریچ وادی میں واقع اس چوٹی کے ساتھ مقامی طور پر مختلف قسم کی اساطیری کہانیاں منسوب ہیں اور اسے پریوں کا مسکن مانا جاتا ہے جبکہ کالاش روایات میں اسے دیوتاؤں کا محل قرار دیا گیا ہے۔

ہنزہ کی وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے سرباز خان دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی