وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے قومی ہیرو اور نشانِ حیدر کے حامل پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر ان کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1971 میں آج ہی کے دن راشد منہاس نے غیر معمولی عزم اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی ہمت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہے جو ہمیشہ مسلح افواج اور قوم کے لیے ترغیب کا باعث رہے گی۔

مزید پڑھیں: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت

انہوں نے کہا کہ راشد منہاس کی بہادری ہماری قومی یادداشت کو یہ پیغام دیتی ہے کہ آزادی کی حفاظت کے لیے بلند حوصلے اور قربانی کی کس قدر ضرورت ہے۔ ان کا نام پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم اور مسلح افواج راشد منہاس شہید کے ناقابلِ فراموش کارنامے کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp