متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ ٹی20 کے لیے شائقین میں جوش بڑھ رہا ہے، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے ممکنہ مقابلوں کے حوالے سے جو گروپ مرحلے، سپر فور اور فائنل میں ہو سکتے ہیں۔ تاہم، دلچسپی کے ساتھ ساتھ خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔
🎟️ ATTENTION FANS 🎟️
An important update regarding tickets for the DP World Asia Cup 2025.
#ACC pic.twitter.com/CYe4k0fRFi— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 19, 2025
ایشیئن کرکٹ کونسل (ACC) نے منگل کو شائقین کو سخت انتباہ جاری کیا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ (14 ستمبر، دبئی) کے جعلی ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: بھارت نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا، بڑے ناموں کی واپسی
ACC نے سوشل میڈیا پر واضح کیا کہ DP World ایشیا کپ 2025 کے آفیشل ٹکٹ ابھی جاری نہیں ہوئے۔ کسی بھی موجودہ فروخت شدہ ٹکٹ کو داخلے کا حق نہیں ملے گا۔ ACC اور Emirates Cricket Board جلد آفیشل ٹکٹ سیل کا اعلان کریں گے۔
منظمین نے شائقین پر زور دیا کہ وہ صرف آفیشل چینلز کے ذریعے ٹکٹ حاصل کریں تاکہ ٹاؤٹس اور جعلی بیچنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔