یکطرفہ عشق کا انجام، طالب علم نے سابق اُستانی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نرسنگھپور (مدھیہ پردیش) میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 18 سالہ طالب علم نے اپنی سابق اُستانی پر  پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ملزم سوریانش کوچر نے یہ قدم اُستانی کی جانب سے کی گئی شکایت پر بدلے کے طور پر اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت: دانتوں کے ڈاکٹر نے ساس کو قتل کردیا، لاش کے 19 ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر پھینک دیے

واقعہ سوموار کی سہ پہر تقریباً 3:30 بجے پیش آیا۔ جب ملزم بوتل میں پیٹرول لے کر اُستانی کے گھر گیا۔ اس نے  بغیر کسی بات چیت کے استانی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

استانی کو آگ میں پھونکنے والا شاگرد

متاثرہ اُستانی کو 10 سے 15 فیصد جھلسنے کے زخم آئے، انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پس منظر

سوریانش اور اُستانی ایک دوسرے کو پچھلے 2 برسوں سے جانتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم اُستانی کی جانب یکطرفہ لگاؤ رکھتا تھا۔ حال ہی میں یومِ آزادی کی تقریب میں اُستانی نے ساڑھی پہن رکھی تھی جس پر ملزم نے نازیبا تبصرہ کیا۔ اُستانی نے اس معاملے کی شکایت درج کرائی، جس پر ملزم نے بدلہ لینے کا منصوبہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا

پولیس کا مؤقف

ایس ڈی او پی منوج گپتا کے مطابق یہ معاملہ یکطرفہ جذبات اور ذاتی رنجش کا ہے۔ اُستانی کی شکایت سے ملزم ناراض ہوا اور اس نے سوچا سمجھا حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے  مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ڈونگراگاؤں تھانہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے خلاف تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp