انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع جمشیدپور میں 60 سالہ بھاوی سنگھ کو اُن کے دور کی رشتہ دار خواتین نے مبینہ طور پر ‘چڑیل’ قرار دے کر گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 4 اگست کو اس وقت پیش آیا جب بھاوی سنگھ کُیانی گاؤں کے کامن سروس سینٹر (CSC) میں پنشن وصول کرنے جا رہی تھیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دھوبنی گاؤں کی 3 خواتین نے انہیں  پیچھے سے تعاقب کیا اور ایک ملزمہ نے مقامی طور پر ’گولی‘ کہلانے والے نوکیلے ہتھیار سے ان کے گلے اور گردن پر وار کیا۔ بعد ازاں ان کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

پولیس نے تینوں خواتین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور انسداد جادو ٹونا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔

اہلِ خانہ کا مؤقف
متوفیہ کے بیٹے سدھیر سنگھ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ملزم خواتین اُن کی والدہ کو برسوں سے ‘ڈائن’ کہہ کر ہراساں کر رہی تھیں۔ یہ سب ان کے والد کی وفات (6 تا 7 سال قبل) کے بعد شروع ہوا۔ ان کے مطابق، ’جب بھی گاؤں میں کوئی حادثہ یا بیماری ہوتی، لوگ میری ماں کو موردِ الزام ٹھہراتے۔ قاتل خواتین کئی بار قتل کی دھمکیاں بھی دے چکی تھیں۔‘

یہ بھی پڑھیے  مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

بھاوی سنگھ کے بھتیجے گوپی ناتھ سنگھ نے کہا کہ پورا گاؤں ان کے خلاف ہو گیا تھا اور پولیس اس واقعے میں جادو ٹونے کے عنصر کو کم کر کے پیش کر رہی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مکمل طور پر چڑیل قرار دینے کا کیس ہے۔

پولیس کا مؤقف
انویسٹی گیشن ٹیم کے انچارج افسر منورنجن کمار کا کہنا ہے کہ یہ قتل صرف جادو ٹونے کے الزام سے جڑا ہوا نہیں بلکہ فریقین کے درمیان 2 سال سے ذاتی جھگڑا بھی چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزمان اور مقتولہ دونوں بھومِج آدیواسی برادری سے تعلق رکھتے تھے اور ایک ہی گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔

پس منظر
مقتولہ کی ایک بہو نے بتایا کہ 5 سال قبل بھی ملزمان گھر میں گھس کر ان پر تشدد کر چکی تھیں اور اسی وقت سے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ اس کے علاوہ، بہو کو بھی گاؤں میں جادو ٹونے کا الزام لگا کر بدنام کیا گیا، مگر گاؤں کی میٹنگ میں کوئی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم