عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج:انٹرنیٹ بندش کے دوران استعمال ہونے والا VPN کیا ہے؟

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ وی پی این کیا ہے؟ اور کس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؟

وی پی این الیکٹرانک ڈیوائسز کو بڑےپیمانے پر انٹرنیٹ سے جوڑتا ہے،  یہ ایسی حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے جو آپ کی رازداری کو ایک ایسےانداز میں آگے لے کر جاتی ہے جہاں  آپ خود کو کسی سے بھی پوشیدہ رکھ سکتے ہیں، وی پی این کے ذریعے آپ اپنے کنیکشنز اور مقامات کو خفیہ رکھ سکتے ہیں جس  کا عملی طور پر سراغ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔ جیسا کہ آپ  ایک ملک کے شہری ہوتے ہوئے خود کو کسی اور ملک کا شہری  بھی بنا سکتے ہیں۔ آپ پاکستان میں موجود ہیں لیکن وی پی این کی مدد سے  خود کو امریکا یا برطانیہ کا شہری بھی ثابت کر سکتے ہیں۔ اور کسی کو پتہ نہیں چل سکتا کہ آپ کس جگہ سے بات کر رہے ہیں۔

ایسا ہی  گزشتہ 2روز سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا کا بلیک آؤٹ جاری ہے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے وی پی این کا استعمال شروع کر دیا  ہے۔ اور جو لوگ اس سے لاعلم تھے، انہیں آگہی بھی دی گئی ہے کہ وی پی این کے ذریعے ٹوئیٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کریں۔

ایک پاکستانی صحافی بشیر چوہدری نےسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ’السلام علیکم فرام پرتگال ‘ کی ٹویٹ کر کے اپنے دوستوں سے جڑنے کی کوشش کی۔

اپنی شناخت دوسروں سے پوشیدہ رکھنے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی کے استعمال پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے  لاکھوں پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوگئے، زیادہ تر نے امریکا کا رُخ کیا۔

پاکستانی نوجوان جو یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہاں نیشنیلٹی لینے کے لیے تگ و دو کرتے ہیں، ایسے صارفین کو وی پی این  نے یورپ پہنچا دیا، سدرہ عاقب نامی صارف لکھتی ہیں کہ میں نے جرمنی کی شہریت حاصل کر لی ہے۔

حمزہ نامی صارف نے  وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے دیگر صارفین سے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ اس وقت کس ملک سے آن لائن ہیں؟

جہاں بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں چند صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فواد علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اس وقت وی پی این پر چل رہا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود انٹرنیٹ کا استعمال جاری ہے جس نے دہلی پولیس کو بھی حیران کر دیا تھا، اور انہوں نے پاکستانی یوٹیوبر سے سوال کر ڈالا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود آپ نے ٹویٹ کیسے کی؟

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘