موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ راولپنڈی اور مری میں مجموعی طور پر 46 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 13 مریض راولپنڈی اور 11 مریض مری کے اسپتالوں میں داخل ہیں۔
مزید پڑھیں: مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، متاثرین کی تعداد 24 ہو گئی
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 4 ہزار 414 جبکہ مری میں 537 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔ گھروں کی چیکنگ کے دوران مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا بھی ملا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی میں 1167 مقامات سیل کرکے 45 لاکھ روپے اور مری میں 7 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آپ ڈینگی، ہیپاٹائٹس سی، چیچک اور ایڈز وائرس کو مانتے ہیں، تو پھر۔۔۔
سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سرویلنس اور انسدادی اقدامات جاری ہیں اور عوامی تعاون اس کے خاتمے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔














