الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ یہ نشستیں رائے حسن نواز خان، زرتاج گل، اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا
الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں میں پولنگ 5 اکتوبر 2025 بروز اتوار منعقد ہوگی، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے-143 ساہیوال III، این اے 185 ڈیرہ غازی خان II اور پی پی-203 ساہیوال VI کے حلقوں میں ضمنی انتخابات 5 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس 26 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار 28 سے 30 اگست 2025 تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواسکیں گے جبکہ 30 اگست کو ہی امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی 3 ستمبر 2025 کو مکمل ہوگی، اور ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر 2025 تک دائر کی جاسکیں گی۔ ان اپیلوں کا فیصلہ ایپلٹ ٹربیونل 12 ستمبر تک کرے گا، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 13 ستمبر 2025 کو جاری ہوگی۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا
امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 16 ستمبر 2025 کو ہوگی۔














