نوشہرہ: مدرسے کی چھت گرنے سے معلمہ سمیت 6 افراد زخمی

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوشہرہ کے علاقے گنڈیری گاؤں میں بدھ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مدرسے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں معلمہ سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 زخمی

واقعہ کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور انہیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، عمارت پرانی اور خستہ حال تھی جس کے باعث معمولی دباؤ برداشت نہ کرسکی۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے دیگر پرانے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا بھی فوری طور پر معائنہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں:ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی