پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش مزید ایک ماہ کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نیا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی پروازوں پر عائد اس پابندی میں 23 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: ایئر انڈیا کا امریکا کے لیے فضائی سروس معطل کرنے کا اعلان

پی اے اے حکام کے مطابق بھارتی طیارے تاحال پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے 23 اپریل سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے، جسے وقفے وقفے سے بڑھایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مسلسل بندش کے باعث بھارتی سرکاری اور نجی ایئر لائنز کو اب تک 65 ارب روپے سے زیادہ کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر اس کا الزام پاکستان پر لگا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود غیر ملکی ایئرلائنز کا متبادل راستہ بن گئی

بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان پر حملہ کیا، جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، اور 10 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘