بلوچستان کے دارلخلافے کوئٹہ میں آل بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا میدان سجایا گیا جس میں صوبے کے تمام ڈویژنز کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
یہ پہلا موقع تھا کہ فیسٹیول میں بلوچستان کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں لڑکیوں نے بھی شرکت کی اور مختلف کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا۔
اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، نشانہ بازی، باکسنگ، بیڈمنٹن اور دیگر کئی کھیلوں میں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوئے۔
مزید پڑھیے: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو
کھیلوں میں نوجوانوں کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کو انعامات اور نقدی سے نوازا گیا۔ دیکھیے عامر باجوئی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔