بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاسن کے ’چندناہلی‘ علاقے میں ایک 32 سالہ خاتون کو اُس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے جب ایک شادی شدہ شخص نے رشتے سے انکار کرنے کے ’جرم‘ میں انتقاماً اسے کار سمیت جھیل میں ڈبو دیا۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون شویتا اور ملزم روی کئی برس پہلے ایک ہی دفتر میں کام کرتے تھے، جہاں ان کی جان پہچان ہوئی۔ شویتا شادی کے بعد اپنے شوہر سے الگ ہو کر والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے شوہر نے بھارتی فلم’ دریشم‘ کی طرز پر بیوی کو قتل کرکے قبرستان میں دفن کردیا
گزشتہ چند ماہ سے روی، جو خود شادی شدہ ہے، شویتا پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اس کی طرف سے شادی کی پیشکش قبول کر لے۔ اس کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنی بیوی کو چھوڑ دے گا، تاہم شویتا نے اس کی پیشکش ٹھکرا دی۔
بدھ کے روز روی نے شویتا کو اپنی کار میں بلایا اور ’چندناہلی‘ جھیل کی طرف جاتے ہوئے اچانک گاڑی کو جھیل میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت: دانتوں کے ڈاکٹر نے ساس کو قتل کردیا، لاش کے 19 ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر پھینک دیے
روی کسی طرح تیر کر باہر نکل آیا، مگر شویتا جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد رات گئے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کیا اور متاثرہ کی لاش کو باہر نکالا۔
پولیس کی کارروائی
ابتدائی تفتیش کے دوران روی نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی’حادثاتی طور پر ‘ جھیل میں گر گئی تھی اور وہ کسی طرح سے بچ نکلا، مگر شویتا کو بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیے مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا
تاہم شویتا کے اہل خانہ کی شکایت اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے روی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔














