9 مئی واقعات: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

سماعت کی کارروائی

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی سے 2 سوالات کیے:

  1. کیا ہائی کورٹ کے فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز زیرِ التواء مقدمات کے ٹرائل پر اثر انداز ہوں گی؟

  2. اگر اسی نوعیت کے سازش کے مقدمے میں ضمانت پہلے ہی دی جا چکی ہے تو موجودہ مقدمات میں ضمانت کیوں نہ دی جائے؟

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں مرکزی کردار ہیں اور ان کے خلاف زبانی اور الیکٹرانک شواہد سمیت گواہان کے بیانات موجود ہیں۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ شواہد کا جائزہ ٹرائل کورٹ میں لیا جائے گا اور سپریم کورٹ میرٹس پر آبزرویشن نہیں دے گی تاکہ ٹرائل متاثر نہ ہو۔

عدالت کے ریمارکس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت ماضی میں بھی سازش کے الزامات پر ضمانتیں منظور کر چکی ہے، لہٰذا پراسیکیوٹر کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ موجودہ مقدمات مختلف ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ واقعہ کے بعد ملزم دو ماہ تک ضمانت پر رہا، پولیس کے پاس تفتیش کے لیے یہ وقت کافی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر کا 9 مئی پر معافی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا وضاحتی ردعمل سامنے آگیا

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے وائس میچنگ اور دیگر سائنسی ٹیسٹ نہ کرائے تو اس کے قانونی نتائج ہوں گے، تاہم یہ معاملہ بھی ٹرائل کورٹ میں طے ہوگا۔

فیصلہ

دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات سے متعلق تمام 8 مقدمات میں ضمانت دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟