مون سون بارشیں، سیلابی صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف کا بلاول، حافظ نعیم الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ خصوصاً کراچی میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل امداد اور تعاون کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں، پی ڈی ایم اے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں اور عوام کو ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہ کریں۔

وزیراعظم نے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے فعال کردار کو سراہا جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سندھ میں حالیہ بارشوں اور متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والے خدشات پر بات کی اور وفاقی اداروں بشمول این ڈی ایم اے کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ عوام کو محفوظ رکھا جا سکے اور متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟