مری میں ڈینگی کے اب تک 56 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مری میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، متاثرین کی تعداد 24 ہو گئی
راولپنڈی ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی ہسپتال میں اس وقت 16 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 9 کیسز لیبارٹری ٹیسٹ میں تصدیق شدہ ہیں۔ خوش قسمتی سے ڈینگی سے اب تک کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
سرویلنس اور روک تھام کے اقدامات
سال 2025 کے دوران مری میں 4 لاکھ 9 ہزار 628 گھروں کا معائنہ کیا گیا۔ جس کے مطابق 1909گھر ڈینگی مچھر کے لاروا ( larvae) کے لیے مثبت پائے گئے۔
اس کے علاوہ 88,634 مختلف مقامات (پانی کے ذخائر، کھلے برتن وغیرہ) چیک کیے گئے،اس دوران 2296 لاروا دریافت ہوئے، جنہیں فوری تلف کیا گیا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 56 ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ جب کہ 196 مقامات (گھر/دکانیں) عارضی طور پر سیل کی گئیں۔ اس کے علاوہ 893 چالان جاری کیے گئے، اور7,86,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ہیلتھ اتھارٹی کا پیغام
عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں پانی کے کھلے ذخائر نہ رکھیں، ہفتے میں ایک بار پانی کے برتنوں کو صاف کریں، اور بخار کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ہی مؤثر ہتھیار ہیں۔