پاکستان اور پولینڈ میں افرادی قوت کے تبادلے پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور پولینڈ کی حکومتوں نے پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کی نقل و حرکت کو وسعت دینے پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پیش رفت وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین اور پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر میچئی پسارسکی کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پولینڈ میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کی شاعرہ جنہوں نےڈنر کو نوبیل انعام ملنے کی خبر پر ترجیح دی

سالک حسین نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے ٹیکسٹائل، لیدر اور اسپورٹس کے شعبوں میں پولینڈ کو 450 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

پولش سفیر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں اور غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جس دوران مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:پولینڈ میں دریافت ہونے والی 6 ہزار سال پرانی مورت نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا

چوہدری سالک حسین نے آگاہ کیا کہ ایک سال کے دوران 7 لاکھ 42 ہزار پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لیے گئے اور پاکستان دنیا میں افرادی قوت برآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔

انہوں نے سفیر کو بتایا کہ غیر قانونی ہجرت روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ کوریا اور جاپان کے ساتھ پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے پائلٹ منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پولینڈ میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟