کیلیفورنیا میں اسٹرابیری آئس کریم کا شوقین ریچھ دکان میں گھس آیا، تصویر وائرل

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریچھ آئس کریم کی دکان میں گھس گیا اور کاؤنٹر کے پیچھے جا کر اسٹرابیری آئس کریم کھالی۔

ال ڈوراڈو کاؤنٹی پولیس کے دفتر کے مطابق اتوار کی صبح سویرے کیمپ رچرڈسن کے آئس کریم شاپ، ساؤتھ لیک ٹاہو میں پولیس اہلکاروں کو بلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: دلیر کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگا دیا

شیرف آفس کی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ اہلکاروں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا جب انہوں نے دکان کے کاؤنٹر کے پیچھے ایک بڑے ریچھ کو دیکھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ریچھ نے صرف اسٹرابیری آئس کریم میں دلچسپی ظاہر کی اور اہلکاروں کی ہلکی پھلکی ترغیب کے بعد شاپ سے باہر نکل گیا۔

خوش قسمتی سے ‘فزی’ نامی ریچھ نے دکان کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچایا اور صفائی کا کام بھی معمولی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp