9 مئی کیسز: پی ٹی آئی کو عدالت سے ایک اور خوشخبری مل گئی

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں گرفتار تحریک انصاف کے 63 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔

عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار 40 کارکنوں اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں گرفتار 23 کارکنوں کی ضمانت منظور کی۔

رہائی پانے والے کارکنوں پر اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کا 9 مئی پر معافی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی کا وضاحتی ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp