وزارتِ مذہبی امور نے ہجری سال 1447 کے لیے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق ابتدائی طور پر 53 عمرہ کمپنیوں کے کوائف اور معاہدات کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
ترجمان نے بتایا کہ دیگر عمرہ کمپنیاں بھی ضابطے کے مطابق اپنے معاہدات کی تصدیق جلد مکمل کروائیں تاکہ انہیں بھی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف ان کمپنیوں سے بکنگ کروائیں جن کی تصدیق وزارت سے ہو چکی ہے، تاکہ کسی قسم کے نقصان یا دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔