بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے، شیر شاہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کی بھی گرفتاری
خاندانی ذرائع کے مطابق، شیر شاہ خان کو ان کی رہائشگاہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتاری سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے کی جبکہ ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریز خان کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر 9 مئی کے مقدمات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔