پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کی کرکٹ میں تمام کامیابیوں کا سہرا سابق کپتان عمران خان کو جاتا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے عمران خان کو بہترین کپتان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ٹیم کی قیادت مثال بن کر کی اور کھلاڑیوں کو محنت پر آمادہ کیا۔
View this post on Instagram
وسیم اکرم نے بتایا کہ عمران خان کا کمال قدرتی صلاحیت نہیں بلکہ سخت محنت اور عزم تھا۔ مجھے قدرتی ٹیلنٹ کہا جاتا ہے، لیکن عمران خان نے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 1976 میں اپنی بولنگ ایکشن تک بدل ڈالا، جو بہت مشکل کام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں نصب اپنے مجسمے کو دیکھ کر وسیم اکرم خاموش نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر کیا کہا؟
اکرم نے کہا کہ عمران خان کھلاڑیوں سے 100 فیصد کارکردگی چاہتے تھے۔ اگر کوئی کھلاڑی جان مار کر بھی ناکام ہو جاتا تو وہ اس کی محنت کو سراہتے، لیکن سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کرتے تھے۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم نے 1984 میں ڈیبیو کیا اور عمران خان ہی ان کے بڑے رہنما ثابت ہوئے۔ عمران خان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا، جس کے فائنل میں وسیم اکرم مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
وسیم اکرم کے مطابق عمران خان کی محنت، ڈسپلن اور ٹیم پر اعتماد نے پاکستان کرکٹ کو نئی پہچان دی اور آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کیا۔