حیدرآباد میں نصب اپنے مجسمے کو دیکھ کر وسیم اکرم خاموش نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر کیا کہا؟

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا۔ مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر اظہار برہمی کیا گیا۔

کئی صارفین نے مجسمے کی شکل و شباہت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ٹیمو‘ سے آڈر کیا گیا وسیم اکرم کا مجسمہ قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ مجسمہ شکل سے کسی صورت بھی وسیم اکرم جیسا نہیں لگتا تاہم اس میں وسیم اکرم کے بائیں ہاتھ کے بولنگ ایکشن کو کاپی کیا گیا ہے اور مجسمے کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 1999 کے ورلڈ کپ کا لباس پہنایا گیا۔

 اس پر ردعمل دیتے ہوئے اب وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنے مجسمے کے ساتھ ایک شیر کے مجسمے کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ میرے نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد میں نصب ہونے والے مجسمے پر کافی بات ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’میرا مجسمہ تو یقینی طور پر شیر سے بہتر ہے‘۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ویسے اصل چیز تو خیال ہوتا ہے۔ اس کے تخلیق کاروں کو کریڈٹ جاتا ہے ان کی محنت کو مکمل نمبر ملنے چاہئیں۔ اور تمام شامل افراد کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔

 عبداللہ سلطان نے وسیم اکرم کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لیجنڈز کو پرفیکٹ مجسموں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

ذیشان بیگ نے وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دل جیتنا تو آپ کو آتا ہے۔

جبین رضوی لکھتی ہیں کہ یہ مجسمہ ظاہر کرتا ہے کہ وسیم اکرم کو صرف ایک بار ہی بنایا جا سکتا ہے۔ حمید خان نے کہا کہ کام کو بجٹ کے حساب سے ہی مکمل کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم ہر چیز کو اچھی طرح کور کر لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!