ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، الرٹ جاری کردیا گیا

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں 23 سے 27 اگست کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی طاقتور ہوائیں ملک کے شمالی حصوں میں داخل ہوں گی جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 22 اگست کی رات سے شامل ہو جائےگا۔

ادارے کے مطابق سندھ اور مشرقی جنوبی بلوچستان میں 27 سے 29 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 23 سے 27 اگست کے دوران کشمیر کے مختلف اضلاع بشمول وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا 5 روزہ نیا اسپیل، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، ہنزہ، اسکردو، شگر، گانچھے اور گلگت میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ملاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مردان، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، خوشاب اور دیگر اضلاع میں 23 سے 27 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 24 اور 27 اگست کو ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی اور میرپورخاص میں 23 سے 26 اگست کے دوران بارش کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلات اور خضدار میں بھی 23 سے 26 اگست تک بارشیں برس سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان دنوں میں شدید بارشوں کے باعث شمالی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے برساتی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں کا سفر احتیاط سے کریں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) آزاد کشمیر نے بھی 23 اگست سے شروع ہونے والے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، اربن فلڈ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

ایس ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تمام ضلعی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ وہ دوران بارش ندی نالوں اور خطرناک مقامات کے قریب جانے سے اجتناب کریں اور ناگزیر سفر کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی