دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، اربن فلڈ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریاؤں کی صورتحال اور بارشوں کی پیش گوئی سے متعلق بلیٹن جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں درمیانے درجے کے سیلاب اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دریاؤں کی صورتحال

رپورٹ کے مطابق دریا کابل نوشہرہ، چشمہ اور کالا باغ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ تربیلا، تونسہ اور گڈو پر دریائے سندھ اور گنڈا سنگھ والا پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہے۔ دیگر بڑے دریا معمول کے بہاؤ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

الارٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے کابل کے معاون دریاؤں میں 17 سے 19 اگست کے دوران اچانک طغیانی کا امکان ہے۔

شہری سیلاب کا امکان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی سلسلوں میں بھی 17 سے 19 اگست کے دوران فلیش فلڈنگ کے امکانات ہیں۔

موسمیاتی عوامل

بلیٹن میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز کی مغربی ہوائیں پاکستان سے نکل گئی ہیں اور نئی ہواؤں کا سلسلہ افغانستان کے شمالی حصے میں داخل ہورہا ہے۔

موسمی ڈپریشن خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہو رہا ہے جبکہ شمالی بلوچستان پر موسمی کم دباؤ موجود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں دریاؤں کے بالائی حصوں اور اسلام آباد، پنجاب کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

اگلے 72 گھنٹے کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں دریائے کابل اور دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں انتہائی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 314 ہلاکتیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر، پی ڈی ایم اے رپورٹ

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں کا ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 76 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر مقامات پر بھی ہلکی اور درمیانی بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

شمالی پاکستان میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈز، کئی شاہراہیں اور پل بند

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی پاکستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈز کے بعد سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق متعدد اہم شاہراہیں اور پل عارضی یا مستقل طور پر بند ہو گئے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سَومرو برج (گانچھے)، سالٹورو ریور برج، باغیچہ اسکردو اور شایوک پل کو نقصان پہنچا ہے اور ان پر سفر مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح جگلوٹ–اسکردو روڈ پر استک، چمچو اور شنگوس کے مقامات پر آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق غذر کے علاقے دیان، تھلے اور کلتی میں راستے بند ہیں، جبکہ بابوسر ٹاپ روڈ، نلتر–گلگت روڈ اور ہنزہ کے گوجال گلملٹ روڈ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ سیاحوں کو ان راستوں پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں شانگلہ، بٹگرام، تورغر، لوئر کوہستان، تتہ پانی، گلگت اور ہنزہ کے مختلف حصوں میں بھی عارضی رکاوٹیں اور بلاکجز رپورٹ ہوئی ہیں۔ منگورہ سوات روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث متاثرہ مقامات میں شامل ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متاثرہ شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صرف ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں