بارشوں کا 5 روزہ نیا اسپیل، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 23 سے 27 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، اربن فلڈ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

پیشگوئی کے مطابق 23 سے 27 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور سرگودھا میں بارشیں ہوں گی۔ اسی دوران خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

23 سے 26 اگست کے دوران خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح 23 سے 26 اگست تک گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز بارشوں کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول کوئٹہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور اور کیچ میں 23 سے 25 اگست کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی 23 سے 25 اگست تک بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد اور جامشورو میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

اسی عرصے کے دوران بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ادارے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے حتی الامکان گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم