نیشنل ایڈوانسڈ ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے عوام کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم اپ گریڈ کر رہا ہے۔ اس اپ گریڈیشن کے باعث جمعہ 22 اگست کی شب 11 بجے سے رات 12 بجے تک نادرا کی بعض خدمات معمولی طور پر متاثر ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا سے وراثتی سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی آسان ہوگیا
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو ممکنہ طور پر پیش آنے والی کسی بھی پریشانی پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔














