ڈی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی شدید شیلنگ

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ دیا سنایا تو سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منانے کے لیے ڈی چوک کا رخ کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ڈی چوک میں تعینات تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کہ رہائی پر نعرے بازی کر رہے تھے اور جشن منا رہے تھے، کارکنان میں بچے خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر 6 بج کر 40 منٹ پر اچانک پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی، شیلنگ کے ایک منٹ بعد ہی پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک کو خالی کر دیا۔

پولیس شیلنگ سے بھگدڑ مچ گئی، بزرگ شہریوں کو اپنی گاڑیوں تک پہنچنے میں بہت دشواری کا سامنا رہا ، جبکہ ویل چیئر پر بھی کارکنان ڈی چوک میں موجود تھے۔ بعض کارکنان نے قریب موجود عمارتوں میں گھس کر خود کو آنسو کیس سے بچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp