علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ اور شاہریز کون ہیں؟

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کیا۔

علیمہ خان بڑے بیٹے شاہ ریز کے ساتھ عدالت میں۔ (فائل فوٹو)

نومئی مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جس دوران شیر شاہ کو سخت سکیورٹی کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو 9 مئی جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اور پولیس کے مطابق وہ موقع پر حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا اور لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:‘ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،’ علیمہ خان کا بیٹوں کی گرفتاری پر ردعمل

پولیس نے شیر شاہ کے لیے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp