بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑا، پاکستان میں سیلابی صورتحال

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے آج دریائے ستلج میں پانی چھوڑا ہے جس سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے دریائے ستلج اور اس کی معاون نہروں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کی دریائے ستلج کے کنارے آباد لوگوں کو انخلا کی ہدایت

اس اضافے کے باعث بہاولپور، قصور، پاکپتن اور عارفوالہ کے علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے مقامی آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ، تونسہ اور دراہمہ کے کچے علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp