پاکستان کے معروف کم عمر کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ کے کرم، کچھ دوستوں کی محنت اور آپ کی دعاؤں کی بدولت میرا اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں معطل کیا گیا؟ مداحوں میں تشویش
انہوں نے کہاکہ اگر کچھ لوگوں نے میرے اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا اور مجھے بندش کا سامنا کرنا پڑا تو ایسے لوگوں کے لیے شعر ہے: ’ہم ہی کو جرات اظہار کا سلیقہ ہے۔۔۔ صدا کا قحط پڑےگا تو ہم ہی بولیں۔‘
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ ابھی بہت سا کانٹینٹ ہے، بہت سی باتیں ہیں جو آپ سے کرنی ہیں، اس لیے آپ میرے ساتھ جڑے رہیں۔
واضح رہے کہ طلحہ احمد کا انسٹا گرام اکاؤنٹ گزشتہ روز معطل ہوگیا تھا، جس کی اطلاع انہوں نے فیس بک کے ذریعے دی تھی۔
واضح رہے کہ طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔