اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سمیت ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی وارننگ کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز کے تمام مرکزی ہائیکنگ ٹریلز ایک روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد صاحبزاہ محمد یوسف کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 24 اگست 2025 کو ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل بند رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا، کیونکہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پھسلن اور دیگر حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں اور ہائیکرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ 24 اگست کو کسی بھی ٹریل پر جانے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ کو سنجیدگی سے لیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت