انصاف ہاؤس سکھر سیل، 60 سے زائد کارکنان گرفتار، پی ٹی آئی

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے انصاف ہاؤس سکھر کو سیل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  60 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے میڈیا سیل کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے پولیس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اس طرح دفاتر پر دھاوے بول رہی ہے جیسے ہم کوئی کالعدم تنظیم ہوں۔

مبین جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ بھر سے پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی دفاتر پر حملوں کی غلط روایت کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو متنبہ کیا کہ وہ جو آج بو رہی ہے وہی کاٹے گی۔

سندھ پولیس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کا ادارہ بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور وہ پولیس اپنے فرائض پورے کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  پی ٹی آئی کے خلاف مسلسل انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔

مبین جتوئی نے کہا کہ بے گناہ اور نہتے کارکنان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں لیکن پارٹی اپنے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اسے عدالتوں سے بھی انصاف کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا