بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر راؤرکیلا میں ایک شخص نے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر مصروف سڑک پر موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھائے جس پر ٹریفک پولیس نے اس پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سپرمین کی پہلی فلم پر مبنی کامک بک 6 ملین ڈالر میں فروخت
یہ شخص بغیر ہیلمٹ، تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اسپائیڈر مین کے انداز میں سڑک پر کرتب دکھا رہا تھا، جس سے دیگر مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں ایک ترمیم شدہ سائلنسر بھی لگایا گیا تھا جس سے زور دار دھماکے جیسی آوازیں نکل رہی تھیں۔
ٹریفک اہلکاروں نے موقع پر ہی اسے روک لیا اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ فلم ’سپرمین‘ کا ٹریلر انٹرنیٹ پر اتنا زیادہ کیوں دیکھا جارہا ہے؟
تحقیقات کے دوران وہ اپنے عمل کی وضاحت نہ کر سکا جس کے بعد اس پر ہیلمٹ نہ پہننے، حد رفتار کی خلاف ورزی اور ترمیم شدہ سائلنسر کے استعمال پر جرمانہ عائد کیا گیا۔