ہالی ووڈ فلم ’سپرمین‘ کا ٹریلر انٹرنیٹ پر اتنا زیادہ کیوں دیکھا جارہا ہے؟

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ فلم ’سپرمین‘ نے ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 19 دسمبر کو جاری کیے گئے فلم ’سپرمین‘ کے ٹریلر نے ڈی سی اور وارنر برادرز کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ اسٹوڈیو اور سپر ہیرو فرنچائز دونوں کے لیے تیزی سے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپرمین کی پہلی فلم پر مبنی کامک بک 6 ملین ڈالر میں فروخت

ڈی سی اسٹوڈیوز کے سی ای او جیمز گن نے فلم شائقین اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کو سراہنے پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے کردار ’کرپٹو‘ (سپر ڈاگ) کو لوگوں نے بے حد پسند کیا، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر کو 250 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا اور اس کی 100 ملین پوسٹس شیئر کی گئیں۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی نئی سپرمین فلم 11 جولائی 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ڈیوڈ کورنسویٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں نکولس ہولٹ، ریچل بروسناہن اور ماریا گیبریلا ڈی فاریا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ٹریلر نہیں دیکھا جا رہا پوری فلم کیسے دیکھیں گے‘، سنگھم اگین کے ٹریلر پر صارفین کے تبصرے

فلم کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ فلم مشہور سپر ہیرو فرنچائز ’سپرمین‘ کو ایک نئی توانائی بخشے گی۔ ٹریلر کی زبردست کامیابی سے واضح ہوتا ہے کہ شائقین بڑی اسکرین پر سپرمین کی واپسی کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ میں 102 فیصد اضافہ، حقیقی صنعتی ترقی کی علامت ہے؟

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں