خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

جانی نقصان

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مختلف حادثات میں اب تک 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 247 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات، وارننگ جاری کردی گئی

جاں بحق ہونے والوں میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔

ضلعی صورتحال

رپورٹ کے مطابق ضلع ڈی آئی خان میں حالیہ بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔

سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 337 ہوچکی ہے جبکہ ضلع صوابی میں جاں بحق افراد کی تعداد 46 بتائی گئی ہے۔

یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع بشمول سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔

مالی نقصان

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 3526 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑا، پاکستان میں سیلابی صورتحال

ان میں سے 2945 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ 577 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔

ریلیف آپریشن

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری طور پر معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

عوام کے لیے ہدایات

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے، موسمی صورتحال سے آگاہی یا معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟