آڈیو لیک: عمران خان اور مسرت چیمہ کی 10 مئی کی مبینہ گفتگو

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی 10 مئی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ کہہ رہی ہیں کہ ہم ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔

آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسرت چیمہ کی گفتگو کی تفصیل درج ذیل ہے۔

عمران خان: ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو  پہنچ گیا میسج؟

مسرت جمشید چیمہ: سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ: ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔

عمران خان: نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟

مسرت جمشید چیمہ: خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔

عمران خان: اعظم سواتی سےبات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پریہ ضرور کریں، یہ جو  انہوں نےکیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔

مسرت جمشید چیمہ: جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔

عمران خان: یہ کیا کر رہا ہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔

حماد اظہر کا آڈیو کال پر رد عمل

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ یہ جو مبینہ آڈیو ریلیز کی گئی ہے اس میں ذکر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہو رہا ہے نہ کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اور یہ اس وقت کی بات ہے جب عمران خان ہائی کورٹ میں موجود تھے۔

حماد اظہر نے کہا کہ مذکورہ گفتگو دو روز پہلے کہ ہے اور ایڈٹ شدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارباب اختیار کو سمجھنا ہو گا کہ ایسی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا کیوں کہ اصل مسئلہ جمہوریت کی بحالی اور آئین کی پاسداری ہے۔

عوام جمعے کو اسلام آباد پہنچے، حماد اظہر

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ ایک بار پھر پورے پاکستان سے گرفتاریوں کی اور شیلنگ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اعلیٰ ترین عدالت کا فیصلہ کافی ناگوار گزرا ہے اور دو روز پرانی آڈیو کو ایڈٹ کر کے ایک بار پھر اعلی عدلیہ پر حملہ کیا گیا۔

حماد اظہر نے عوام سے کہا کہ صبح اسلام آباد کی طرف سب لوگ روانہ ہوں اور جمعے کی نماز وہیں پڑھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp