رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران کا اس لیے مقابلہ کر رہا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ایرانی قوم اس کے تابع ہو جائے، لیکن ایرانی عوام اس ’بڑے توہین آمیز مطالبے‘ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی فوجی سربراہ
آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بات تہران میں اتوار کے روز حکام اور مختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ اجتماع امام رضا کے یومِ شہادت کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم امریکہ کے اس مطالبے کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی اور اپنی آزادی و وقار کا بھرپور دفاع کرے گی۔














